المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب ما جاء في لزوم الجماعة، والنهي عن مفارقتها وغير ذلك باب: جماعت کو لازم پکڑنے اور اس سے جدا ہونے کی ممانعت وغیرہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 484
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّمَا رَجُلٍ خَرَجَ يُفَرِّقُ بَيْنَ أُمَّتِي فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ» هَكَذَا رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ، وَالصَّوَابُ عَنْ عَرْفَجَةَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مُجَالِدٍترجمہ
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی میری امت میں تفرقہ ڈالنے کے لیے نکلے، اس کی گردن اڑا دو۔“
اس حدیث کو زید بن عطاء بن سائب نے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے اسامہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ درست روایت سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ سے ہے، اور اسی طرح محمد بن بشر نے مجالد سے روایت کی ہے۔