المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الزهري، عن خارجة بن زيد، عن زيد باب: زہری کی خارجہ بن زید کے واسطے سے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4830
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ الرَّازِيُّ، ثنا أَبُو الْهَيْثَمِ خَالِدُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ حِينَ يَضْطَجِعُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَى الْأَهْلِ وَالْمَوْلَى، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ تَدْعُوَ عَلَيَّ رَحِمٌ قَطَعْتُهَا»ترجمہ
… سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لیٹتے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے گھر والوں اور غلاموں کی خوشحالی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ چاہتا ہوں کہ کوئی رشتہ داری جسے میں نے توڑا ہو، مجھ پر بددعا کرے۔“