المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار، عن زيد بن ثابت رضي الله عنه باب: عطاء بن یسار کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4813
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ، «أَنَّهُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَى زَاوِيَةٍ، فَطَرَدَهُمْ عَنْهُ» وَقَالَ مَالِكٌ: " لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فِي حَرَمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْنَعُ هَذَا "ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لڑکوں کو دیکھا کہ انہوں نے ایک لومڑی کو کونے میں دبوچ رکھا ہے، تو انہوں نے انہیں اس سے ہٹا دیا۔
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرے علم میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے حرم (مدینہ) میں ایسا کیا جا رہا ہے۔