حدیث نمبر: 4800
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: أَصَابَنِي أَرَقُّ اللَّيْلِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ «قُلِ اللهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ، وهَدَأَتِ الْعُيُونُ، وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَنِمْ عَيْنِي وأهْدِئْ لِيَلِي» فَقُلْتُهَا فَذَهَبَ عَنْي
ترجمہ

… خالد بن معدان بیان کرتے ہیں: میں نے عبدالملک بن مروان کو اپنے والد (مروان) سے، اور وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے سنا، وہ کہتے ہیں: مجھے رات کو نیند نہ آنے کی شکایت ہوئی، تو میں نے یہ شکایت رسول اللہ ﷺ سے کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہو: اے اللہ! ستارے ڈوب گئے، آنکھیں تھم گئیں، اور تو زندہ اور قائم رہنے والا ہے، اے زندہ! اے قائم رہنے والے! میری آنکھ کو سلا دے اور میری رات کو پرسکون کر دے۔“ میں نے یہ کہا تو بے خوابی دور ہو گئی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4800
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 124، حدیث 4817