حدیث نمبر: 4795
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ أَخْبَرَنِي: عُرْوَةُ، عَنْ مَرْوَانَ قَالَ: قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: مَا لِي أَرَاكَ تَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ؟ فَلَقَدْ «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِالطَّوِيلتَيْنِ» قُلْتُ: وَمَا الطَّوِيلتَيْنِ؟ قَالَ: «الْأَعْرَافُ، وَيُونُسُ»
ترجمہ

… ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: مجھے عروہ نے مروان سے بتایا کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: تمہیں کیا ہوا کہ میں تمہیں نماز میں مفصل کی چھوٹی سورتیں پڑھتے دیکھتا ہوں؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو طویلتین پڑھتے دیکھا ہے۔ میں نے پوچھا: طویلتین سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: سورۃ الاعراف اور سورۃ یونس۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4795
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 122، حدیث 4812