المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن زيد بن ثابت باب: سعید بن مسیب کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4792
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ تُكْثِرُونَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ»ترجمہ
سعید بن مسیب، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ کثرت سے یہ کہا کرو: لا حول ولا قوۃ الا باللہ (نیکی کی توفیق اور برائی سے بچنے کی طاقت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے)۔“