المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهل بن سعد الساعدي، عن زيد بن ثابت باب: سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4770
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنُ مَنْدَهٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، يَقُولُ: «كَانَ إِذَا أُنْزِلَ الْوَحْيُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَقُلَ لِذَلِكَ ويَحْدُرُ جَبِينُهُ عَرَقًا كَأَنَّهُ الْجُمَانُ وَإِنْ كَانَ فِي الْبَرْدِ» وَاللَّفْظُ لِعُقْبَةَ بْنِ مُكْرَمٍترجمہ
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”جب رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ پر گرانی طاری ہو جاتی اور آپ ﷺ کی پیشانی سے پسینہ اس طرح بہنے لگتا جیسے موتی ہوں، خواہ سردی کا موسم ہی کیوں نہ ہو۔“ (یہ الفاظ عقبہ بن مکرم کی روایت کے ہیں)۔