المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن أبي طلحة باب: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4701
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُخَرِّمِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ قَالَا: ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا جَسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ، عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُ طَيِّبَ النَّفْسِ حَسَنَ الْبِشْرِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا رَأَيْتُكَ أَطْيَبَ نَفْسًا مِنْكَ الْيَوْمَ، فَقَالَ: «وَمَا يَمْنَعَنْي وَالْمَلِكُ خَبَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ أَنَا ومَلَائِكَتِي عَشْرًا، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ أَنَا ومَلَائِكَتِي عَشْرًا»ترجمہ
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو میں نے آپ ﷺ کو بہت خوش دل اور خوش رو پایا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو آج جیسا خوش کبھی نہیں دیکھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے خوش کیوں نہ ہونا چاہیے، جبکہ فرشتے نے مجھے بتایا ہے کہ جو تم پر درود بھیجے میں اور میرے فرشتے اس پر دس رحمتیں بھیجتے ہیں، اور جو تمہیں سلام کہے میں اور میرے فرشتے اس پر دس بار سلامتی بھیجتے ہیں۔“