حدیث نمبر: 4695
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ السُّدِّيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّهُ ابْتَاعَ خَمْرًا لِأَيْتَامٍ فَلَمَّا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أتَّخِذُهَا خَلًّا؟ قَالَ: «لَا»
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے یتیموں کے لیے شراب خریدی تھی، پھر جب شراب حرام قرار دی گئی تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اسے سرکہ بنا لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4695
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 98، حدیث 4712