المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن أبي طلحة باب: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4694
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالَا: ثنا هَمَّامٌ قَالَ: قِيلَ لِمَطَرٍ وَأَنَا عِنْدَهُ: مِمَّنْ أَخَذَ الْحَسَنُ، «الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ» ؟ فَقَالَ: أَخَذَهُ عَنْ أَنَسٍ، وَأَخَذَهُ أَنَسٌ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، وَأَخَذَهُ أَبُو طَلْحَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
زکریا بن حمدویہ صفار اور علی بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں کہ ہمام کہتے ہیں: مطر سے، جبکہ میں ان کے پاس موجود تھا، پوچھا گیا کہ حسن بصری نے ”آگ کی پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو“ (کی بات) کس سے لی؟ تو انہوں نے کہا: انہوں نے یہ حسن بصری نے انس رضی اللہ عنہ سے لیا، اور انس نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے، اور ابوطلحہ نے نبی کریم ﷺ سے۔