المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن سهل أبو سهل أبو طلحة الأنصاري عقبي بدري نقيب باب: سیدنا زید بن سہل ابوسہل ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ اور بدر میں شریک، نقیب
حدیث نمبر: 4661
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفِطْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: " تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ، وَكَانَ صَدَاقُ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامُ، أَسْلَمَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَبْلَ أَبِي طَلْحَةَ فَخَطَبَهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ، فَإِنْ أَسْلَمْتَ نَكَحْتُكَ، فَأَسْلَمَ وَكَانَ صَدَاقُ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامُ "ترجمہ
عبداللہ بن ابی طلحہ بیان کرتے ہیں کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ام سلیم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، اور ان دونوں کے درمیان مہر اسلام تھا۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا ابوطلحہ سے پہلے اسلام لے آئی تھیں، جب انہوں نے نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے کہا: میں اسلام لا چکی ہوں، اگر تم اسلام لے آؤ تو میں تم سے نکاح کر لوں گی۔ چنانچہ وہ اسلام لے آئے، اور ان دونوں کے درمیان مہر اسلام ہی تھا۔