المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن حارثة بن شراحيل بن كعب بن عبد العزى بن يزيد بن امرئ القيس الكلبي مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم " استشهد يوم مؤتة في سنة ثمان " باب: سیدنا زید بن حارثہ بن شراحیل بن کعب بن عبدالعزیٰ بن یزید بن امرئ القیس کلبی رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، جنگ موتہ میں سن آٹھ ہجری میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 4639
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا إِلَى مُؤْتَةَ فِي جُمَادَى الْأُولَى مِنْ سَنَةِ ثَمَانٍ، وَاسْتَعْمَلَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ وَقَالَ لَهُمْ: «إِنْ أُصِيبَ زَيْدٌ فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى النَّاسِ، فَإِنْ أُصِيبَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللهِ بْنُ رَوَاحَةَ عَلَى النَّاسِ»ترجمہ
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سن آٹھ ہجری کے جمادی الاولیٰ میں موتہ کی طرف ایک لشکر بھیجا، اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو اس کا امیر مقرر کیا، اور فرمایا: ”اگر زید مارے جائیں تو جعفر بن ابی طالب لوگوں کے امیر ہوں گے، اور اگر جعفر مارے جائیں تو عبداللہ بن رواحہ لوگوں کے امیر ہوں گے۔“