المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن الخطاب بن نفيل بن عبد العزى بن رباح بن عبد الله بن قرط بن رزاح بن عدي بن كعب " بدري استشهد يوم اليمامة " باب: سیدنا زید بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب رضی اللہ عنہ، بدری، جنگ یمامہ میں شہید ہوئے
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يُسْقِطَانِ الْحَمْلَ وَيَطْمِسَانِ الْبَصَرَ»
قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَرَآنِي أَبُو لُبَابَةَ، أَوْ زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَأَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً لِأَقْتُلَهَا، فَنَهَانِي، فَقُلْتُ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِهِنِّ» فَقَالَ: «إِنَّهُ قَدْ نَهَى بَعْدَ ذَلِكَ عَنْ قَتْلِ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ» قَالَ الزُّهْرِيُّ: «وَهُنَّ الْعَوَامِرُ»سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سانپوں کو مار ڈالو، اور دو دھاری اور دم کٹے سانپ کو (خاص طور پر) مار ڈالو، کیونکہ یہ دونوں حمل گرا دیتے ہیں اور بینائی زائل کر دیتے ہیں۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے ابولبابہ یا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ میں ایک سانپ کے پیچھے بھاگ رہا تھا تاکہ اسے مار ڈالوں، تو انہوں نے مجھے روک دیا۔ میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے تو انہیں مارنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے اس کے بعد گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرما دیا تھا۔ زہری کہتے ہیں: ان سے مراد وہ سانپ ہیں جو گھروں میں بس جاتے ہیں۔