المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رعية الجهني ثم السحيمي باب: سیدنا رعیہ جہنی، پھر سحیمی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4621
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رِعْيَةَ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْهِ كِتَابًا فَرَقَّعَ بِهِ دَلْوَهُ، فَمَرَّتْ بِهِ سَرِيَّةٌ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَاقُوا إِبِلًا لَهُ، فَأَسْلَمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا مَا أَدْرَكْتَ مِنْ مَالِكَ بِعَيْنِهِ قَبْلَ أنْ يُقَسَّمَ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِهِ»ترجمہ
سیدنا رعیہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک خط لکھ کر بھیجا، تو انہوں نے اس سے اپنا ڈول ٹھیک کر لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ کا ایک لشکر اس کے پاس سے گزرا، اور اس کے اونٹ ہانک لے گئے، پھر وہ (رعیہ) مسلمان ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”تمہارا جو مال تقسیم ہونے سے پہلے تمہیں بعینہٖ (جوں کا توں) مل جائے، تو تم ہی اس کے زیادہ حق دار ہو۔“