حدیث نمبر: 4572
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَزَّازُ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عِبَادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ وَهُوَ يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ فَيَقُولُ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا» وَخَلْفَهُ رَجُلٌ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ هَذَا يَأْمُرُكُمْ أنْ تَتْرُكُوا دَيْنَ آبَائِكُمْ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ
ترجمہ

سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہجرت سے پہلے ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا، آپ ﷺ لوگوں کے درمیان گھومتے ہوئے فرما رہے تھے: ”اے لوگو! بےشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ اور آپ ﷺ کے پیچھے ایک شخص کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کا دین چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کا چچا ابولہب۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4572
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 62، حدیث 4587