حدیث نمبر: 4569
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنْبَأَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عِبَادٍ الدِّيلِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْمَجَازِ وَهُوَ يَتْبَعُ النَّاسَ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللهِ فِي مَنَازِلِهِمْ» ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ أَحْوَلُ يَقُولُ: لَا يَفْتِنُكُمْ هَذَا عَنْ دَيْنِ آبَائِكُمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ
ترجمہ

سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ذوالمجاز میں دیکھا، آپ ﷺ لوگوں کے پیچھے پیچھے جا کر انہیں ان کے ڈیروں میں اللہ کی طرف بلا رہے تھے، اور آپ ﷺ کے پیچھے ایک بھینگی آنکھوں والا شخص کہہ رہا تھا: یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کے دین سے نہ پھیر دے، تو میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کا چچا ابولہب۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4569
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 61، حدیث 4584