المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن عباد الديلي باب: سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4567
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، قَالَا: ثنا، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ عِبَادٍ الدِّيلِيُّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَهُوَ يَقُولُ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ تُفْلِحُوا " فَلَمْ يَزَلْ يُرَدِّدُهَا مِرَارًا وَالنَّاسُ مُتَصَفُّونَ عَلَيْهِ يَتَّبِعُونَهُ، وَإِذَا وَرَاءَهُ رَجُلٌ أَحْوَلُ ذُو غَدِيرَتَيْنِ وَضِيءُ الْوَجْهِ يَقُولُ: إِنَّهُ صَابِئٌ كَاذِبٌ، مَرَّتَيْنِ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍترجمہ
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے زمانہ جاہلیت میں ذوالمجاز کے بازار میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! کہو: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، فلاح پاؤ گے۔“ آپ ﷺ یہ بات بار بار دہراتے رہے، اور لوگ آپ ﷺ پر بھیڑ لگائے ہوئے تھے اور آپ ﷺ کے پیچھے چل رہے تھے، اور آپ ﷺ کے پیچھے ایک بھینگی آنکھوں والا، دو چٹیوں والا، خوبصورت چہرے والا شخص یہ کہہ رہا تھا: یہ جھوٹا اور بےدین ہے - دو بار۔ تو میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ اس کا چچا ابولہب ہے۔