المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رويفع بن ثابت الأنصاري باب: سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ، حِينَ فَتَحَ جَرْبَةَ، فَلَمَّا فَتَحَهَا قَامَ فِينَا خَطِيبًا فَقَالَ: لَا أَقُولُ لَكُمْ إِلَّا مَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أنْ يَبِيعَ مَغْنَمًا حَتَّى يُقْسَمَ، وَلَا يَحِلُّ لِامْرئٍ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَرْكَبَ دَابَّةً مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا، وَلَا يَلْبَسُ ثَوْبًا حَتَّى إِذَا أخَلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ»حنش (صنعانی) رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس وقت موجود تھا جب انہوں نے جربہ فتح کی، تو جب انہوں نے اسے فتح کر لیا تو ہمارے درمیان خطیب بن کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں تم سے وہی کہوں گا جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حنین کے دن فرمایا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے فروخت کرے، اور کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ مسلمانوں کے فَیء میں سے کوئی سواری (اس طرح) استعمال کرے کہ جب اسے لاغر کر دے تو واپس کر دے، اور نہ ہی کوئی کپڑا (اس طرح) پہنے کہ جب اسے پرانا کر دے تو (فیء میں) واپس کر دے۔“