❮
❯
حدیث نمبر: 4467
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ مَوْلَى تُجِيبَ، حَدَّثَنِي حَنَشٌ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: غَزَوْنَا الْمَغْرِبَ، وَعَلَيْنَا رُوَيْفِعُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ، فَافْتَتَحْنَا قَرْيَةً يُقَالُ لَهَا جَرْبَةُ، فَقَامَ فِينَا رُوَيْفِعٌ خَطِيبًا، فَقَالَ: إِنِّي لَا أَقُومُ فِيكُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ قَامَ فِينَا يَوْمَ حُنَيْنٍ حِينَ افْتَتَحْنَاهَا فَقَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُسْقِ مَاءَهُ زَرْعَ غَيْرِهِ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَأْتِ ثَيِّبًا مِنَ السَّبْيِ حَتَّى يَسْتَبْرِئَهَا، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَبِيعَنَّ مَغْنَمًا حَتَّى يُقْسَمَ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْكَبَنَّ دَابَّةً مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى إِذَا أَعْجَفَهَا رَدَّهَا فِيهِ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسُ ثَوْبًا مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى إِذَا أَخْلَقَهُ رَدَّهُ فِيهِ»
ترجمہ

حنش صنعانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے مغرب کی طرف غزوہ کیا، اور ہمارے امیر سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ تھے، ہم نے جربہ نامی ایک بستی فتح کی، تو سیدنا رویفع رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان خطیب بن کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں تم سے صرف وہی بات کہوں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی، آپ ﷺ حنین کے دن ہم میں کھڑے ہوئے، جب ہم نے اسے فتح کیا، اور فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنا پانی کسی دوسرے کی فصل کو نہ دے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ قیدی عورتوں میں سے کسی شوہر دیدہ عورت سے استبراء کیے بغیر مباشرت نہ کرے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے اسے فروخت نہ کرے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مسلمانوں کے فَیء میں سے کوئی سواری (اس طرح) استعمال نہ کرے کہ جب اسے لاغر کر دے تو اسے (فیء میں) واپس کر دے، اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مسلمانوں کے فَیء میں سے کوئی کپڑا (اس طرح) نہ پہنے کہ جب اسے پرانا کر دے تو اسے (فیء میں) واپس کر دے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4467
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 26، حدیث 4482