المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عيسى بن سهل بن رافع، عن رافع باب: عیسیٰ بن سہل بن رافع کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي شُجَاعٍ، ثنا عِيسَى بْنُ سَهْلِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: إِنِّي لِيَتِيمٌ فِي حِجْرِ جَدِّي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَحُجِجْتُ مَعَهُ، فَجَاءَهُ أَخِي عِمْرَانُ بْنُ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَتَاهُ إِنَّا قَدْ أَكْرَيْنَا أَرْضَنَا فُلَانًا بِمِئَتَيْ دِرْهَمٍ، فَقَالَ: «يَا بُنَيَّ دَعْ عَنْكَ ذَلِكَ، فَإِنَّ اللهَ سَيَجْعَلُ لَكُمْ زَرْعًا غَيْرَهُ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ»ترجمہ
عیسیٰ بن سہل بن رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے دادا سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی سرپرستی میں یتیم تھا، تو میں نے ان کے ساتھ حج کیا، اتنے میں میرا بھائی عمران بن سہل بن رافع ان کے پاس آیا اور کہا: ابا جان! ہم نے اپنی زمین فلاں شخص کو دو سو درہم کے عوض کرایہ پر دے دی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”بیٹا! یہ کام چھوڑ دو، اللہ تمہارے لیے اس کے بدلے کوئی اور پیداوار مہیا فرما دے گا، رسول اللہ ﷺ نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔“