المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب في الصرف باب: بیع صرف کا بیان
حدیث نمبر: 440
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمَا: أَصَحِبْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ أَصْحَبْهُ؟ أَنَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ» فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي أُسَامَةُ: «أَنَّ ذَلِكَ كَانَ نَسَأً»ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا تم نے نبی کریم ﷺ کی وہ صحبت پائی ہے جو میں نے نہیں پائی؟ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”سونا سونے کے بدلے برابر برابر، اور چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر۔“ تو ابن عباس نے فرمایا: مجھے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ”یہ (حکم) ادھار (کی صورت) میں تھا۔“