حدیث نمبر: 4380
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا لَيْثٌ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعٍ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا فَقَسَمْنَاهَا بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ، فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ عَلَى فَرَسِهِ فَطَعَنَهُ بِرُمْحٍ أَوْ ضَرَبَهُ بِالسَّيْفِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَإِذَا نَدَّ مِنْهَا شَيْءٌ فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا» ، فَقَالَ رَجُلٌ: كُنَّا نَذْبَحُ بِالْمَرْوَةِ وَشِقَّةِ الْعِصِيِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْهِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ مَا لَمْ يَكُنْ سِنٌّ أَوْ ظُفُرٌ، فَإِنَّ السِّنَّ: عَظْمٌ، وَإِنَّ الظُّفُرَ: مُدَى الْحَبَشَةِ "
ترجمہ

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں بکریاں ملیں جنہیں ہم نے ذوالحلیفہ کے مقام پر تقسیم کیا، ان میں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا، تو ایک شخص نے اپنے گھوڑے پر اس کا پیچھا کیا اور اسے نیزے سے وار کیا یا تلوار سے مارا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان اونٹوں میں بھی وحشی جانوروں کی طرح بدکنے کی عادت ہوتی ہے، پس جب ان میں سے کوئی بدک جائے تو اس کے ساتھ یہی کرو۔“ ایک شخص نے کہا: ہم چقماق پتھر اور لکڑی کی کچی چھڑی سے ذبح کر لیا کرتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز سے چاہو خون بہاؤ، جب تک وہ دانت یا ناخن نہ ہو، کیونکہ دانت ہڈی ہے، اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4380
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 273، حدیث 4395