❮
❯
حدیث نمبر: 4326
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، كُلُّهُمْ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، أَنَّ عَبْدًا سَرَقَ وَدِيًّا مِنْ حَائِطِ رَجُلٍ فَجَعَلَهُ فِي حَائِطِ سَيِّدِهِ، فَخَرَجَ صَاحِبُ الْوَدِيِّ يَلْتَمِسُ وَدِيَّهُ فَأَخَذَهُ، فَاسْتَعْدَى عَلَى الْعَبْدِ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ فَسَجَنَ الْعَبْدَ وَأَرَادَ قَطْعَ يَدِهِ، فَانْطَلَقَ سَيِّدُ الْعَبْدِ إِلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَأَخْبَرَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ»
ترجمہ

محمد بن یحییٰ بن حبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک غلام نے ایک شخص کے باغ سے کھجور کا پودا چرا کر اپنے آقا کے باغ میں لگا دیا۔ پودے کا مالک اپنا پودا ڈھونڈنے نکلا تو اسے پا لیا، چنانچہ اس نے غلام کے خلاف مروان بن حکم سے دادرسی طلب کی، تو مروان نے غلام کو قید کر دیا اور اس کا ہاتھ کاٹنا چاہا۔ غلام کا آقا سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”پھل اور کھجور کے دل کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4326
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 261، حدیث 4341