المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنظلة بن قيس، عن رافع باب: حنظلہ بن قیس کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4317
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: «كُنَّا نُؤَاجِرُ أَرْضَنَا بِالْمَاذِيَانَاتِ وَأَقْبَالِ الْجَدَاوِلِ فَيَسْلَمُ هَذَا وَيَهْلِكُ هَذَا، فَنُهِينَا عَنْ ذَلِكَ وَلَا بَأْسَ بِأَجْرٍ مُسَمًّى»ترجمہ
حنظلہ بن قیس رحمہ اللہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”ہم اپنی زمین نالوں کے کناروں اور نہروں کے سروں کی پیداوار کے عوض کرایہ پر دیتے تھے، تو کبھی یہ حصہ بچ جاتا اور وہ ضائع ہو جاتا، چنانچہ ہمیں اس سے منع کر دیا گیا، البتہ متعین اجرت میں کوئی حرج نہیں۔“