المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع مولى بن عمر، عن رافع باب: نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4288
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَا: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، يُحَدِّثُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنْ كَرْيِ الْمَزَارِعِ» ، فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْهَا قَالَ: زَعَمَ رَافِعٌ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بتایا کہ نبی کریم ﷺ زمینوں کے کرائے سے منع فرمایا کرتے تھے، تو ابن عمر نے اسے چھوڑ دیا، اور جب بھی ان سے اس کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ کہتے: رافع کا دعویٰ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔