حدیث نمبر: 4263
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ، وَسَمِعْتُهُ مِنْهُ بَعْدُ قَالَ: سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ فَقَالَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: «كُنَّا نُحَاقِلُ الْأَرْضَ فَنُكْرِيهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمَّى فَأَمَرَنَا بِالْأَرْضِ أَنْ نَزْرَعَهَا أَوْ نُزْرِعَهَا وَكَرِهَ كِرَاءَهَا وَمَا سِوَى ذَلِكَ»
ترجمہ

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ہم زمین کو 'محاقلہ' کے طور پر تہائی، چوتھائی یا مقررہ مقدارِ غلہ کے عوض کرائے پر دیا کرتے تھے، تو (رسول اللہ ﷺ نے) ہمیں حکم دیا کہ ہم خود زمین میں کھیتی کریں یا کسی اور سے کھیتی کروائیں، اور اس کے علاوہ کرائے پر دینے کو ناپسند فرمایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4263
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 248، حدیث 4278