المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب ما جاء في المرأة السوء وأنها فتنة، ومضرة على زوجها باب: بری عورت کے بارے میں وارد روایات کا بیان، کہ وہ فتنہ اور اپنے شوہر کے لیے نقصان دہ ہے
حدیث نمبر: 418
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُمْتُ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْمَسَاكِينَ، وَرَأَيْتُ أَصْحَابَ الْجَدِّ مَحْبُوسِينَ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَإِنَّهُ أُمِرَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ»ترجمہ
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس میں داخل ہونے والوں میں اکثریت مسکینوں کی ہے، اور میں نے دیکھا کہ مال دار لوگوں کو روکا گیا ہے سوائے ان کے جو جہنمی تھے، کیونکہ انہیں تو جہنم کی طرف لے جانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔“