المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خريم بن فاتك الأسدي يكنى أبا عبد الله باب: سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ تھی
حدیث نمبر: 4141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّ رَجُلٍ أَنْتَ لَوْلَا خَلَّتَانِ فِيكَ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا هُمَا؟، قَالَ: «تُسْبِلُ إِزَارَكَ وتُرْخِي شَعْرَكَ» ، قُلْتُ: لَا جَرَمَ لَا أَعُودُ، قَالَ: «فَجَزَّ شَعْرَهُ، وَرَفَعَ إِزَارَهُ»ترجمہ
سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم کیسے اچھے آدمی ہو، اگر تم میں دو خصلتیں نہ ہوتیں!“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکاتے ہو اور اپنے بال بڑھائے رکھتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: بس اب ایسا نہیں کروں گا۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے اپنے بال کٹوا لیے اور اپنا تہبند اونچا کر لیا۔