المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خوات بن جبير الأنصاري بدري يكنى أبا عبد الله ويقال أبو صالح باب: سیدنا خوات بن جبیر انصاری بدری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ تھی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابوصالح تھی
حدیث نمبر: 4133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الْمُصَفَّرِ، ثنا أَبُو صَالِحٍ خَوَّاتُ بْنُ جُبَيْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ، ثنا شَبَّابٌ الْعُصْفُرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ، ثنا خَوَّاتُ بْنُ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا بَرِئْتُ قَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَرِيضٍ يَمْرَضُ إِلَّا نَذَرَ شَيْئًا وَنَوَى شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ فَفِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ»ترجمہ
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں بیمار ہوا تو نبی کریم ﷺ میری عیادت کو تشریف لائے، جب میں صحت یاب ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی بیمار ہو، وہ کوئی نہ کوئی نذر مانتا اور نیکی کا کوئی ارادہ کرتا ہے، تو اللہ کے ساتھ اپنے اس وعدے کو پورا کرو۔“