المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خوات بن جبير الأنصاري بدري يكنى أبا عبد الله ويقال أبو صالح باب: سیدنا خوات بن جبیر انصاری بدری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ تھی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابوصالح تھی
حدیث نمبر: 4127
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، خَوَّاتُ بْنُ جُبَيْرٍ بَدْرِيٌّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ رَجَعَ مِنَ الطَّرِيقِ فَضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمًا»ترجمہ
عبیداللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: جن لوگوں نے علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ (معرکوں میں) شرکت کی، ان کے ناموں میں خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، جو بدری تھے اور بنو حارثہ سے تعلق رکھتے تھے، وہ راستے سے واپس لوٹ گئے تھے مگر رسول اللہ ﷺ نے پھر بھی ان کے لیے (غنیمت کا) حصہ مقرر فرمایا۔