المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خارجة بن عمرو الجمحي باب: سیدنا خارجہ بن عمرو جمحی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4125
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ الْجُمَحِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجُمَحِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَأَنَا عِنْدَ نَاقَتِهِ: «لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ قَدْ أَعْطَى الله عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا خارجہ بن عمرو جمحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن، جبکہ میں آپ کی اونٹنی کے پاس تھا، فرمایا: ”کسی وارث کے لیے وصیت نہیں، اللہ عزوجل نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، اور زانی کے لیے پتھر ہے۔ جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور کی طرف اپنی وابستگی ظاہر کرے، اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، قیامت کے دن اللہ اس سے کوئی فرض اور نفل عبادت قبول نہیں فرمائے گا۔“