المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن أبي جبل العدواني باب: سیدنا خالد بن ابی جبل عدوانی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4112
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالُوا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدٍ الْعَدْوَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَبْصَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَشْرِقِ ثَقِيفٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِينَ أَتَاهُمْ يَبْتَغِي عِنْدَهُمُ النَّصْرَ قَالَ: «فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ حَتَّى خَتَمَهَا» ، قَالَ: " فَوَعَيْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَنَا مُشْرِكٌ، ثُمَّ قَرَأْتُهَا فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالُوا: مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ هَذَا الرَّجُلِ؟ فَقَرَأْتُهَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ مَنْ مَعَهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا، لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّ مَا يَقُولُ حَقٌّ لَاتَّبَعْنَاهُ .ترجمہ
...(راوی کے والد نے) رسول اللہ ﷺ کو ثقیف کے مشرق میں دیکھا جبکہ آپ کمان یا لاٹھی کے سہارے کھڑے تھے، اس وقت جب آپ ان کے پاس مدد طلب کرنے کے لیے آئے تھے۔ فرماتے ہیں: میں نے آپ کو 'والسماء والطارق' پڑھتے سنا یہاں تک کہ اسے مکمل کیا۔ فرماتے ہیں: میں نے اسے جاہلیت کے زمانے میں یاد کر لیا جبکہ میں مشرک تھا، پھر میں نے اسے اسلام میں (بھی) پڑھا۔ لوگوں نے پوچھا: تم نے اس آدمی سے کیا سنا؟ تو میں نے وہ سورت انہیں سنائی، اس پر ان کے ساتھ موجود قریش کے لوگوں نے کہا: ہم اپنے آدمی کو بہتر جانتے ہیں، اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ جو کہتا ہے حق ہے تو ہم اس کی پیروی کرتے۔