المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن حكيم بن حزام باب: سیدنا خالد بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4106
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تَنَاوَلَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ خَالِدُ بْنُ حَكِيمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالُوا لِخَالِدٍ: أَغْضَبْتَ أَبَا عُبَيْدَةَ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أُغْضِبْهُ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا أَشَدُّهُمْ عَذَابًا عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا خالد بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے زمین والوں میں سے ایک شخص پر سختی کی، تو سیدنا خالد بن حکیم رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع کیا، تو لوگوں نے خالد سے کہا: تم نے ابوعبیدہ کو ناراض کر دیا۔ انہوں نے کہا: میں نے انہیں ناراض نہیں کیا، بلکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو لوگوں کو دنیا میں سب سے سخت عذاب دینے والا ہے، وہی قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے سخت عذاب پانے والا ہو گا۔“