المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن عرفطة العذري " وعذرة من قضاعة وكان خليفة سعد بن أبي وقاص على الكوفة ثم استعمله زياد على الكوفة " باب: سیدنا خالد بن عرفطہ عذری رضی اللہ عنہ (عذرہ قبیلہ قضاعہ سے تھا، آپ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے نائب تھے، پھر زیاد نے بھی آپ کو کوفہ پر عامل بنایا)
حدیث نمبر: 4086
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَسَارٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ، وَخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ فَبَلَغَهُمَا أَنَّ رَجُلًا مَاتَ بِالْبَطْنِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: أَلَمْ يَبْلُغْكَ أَوْ أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ فَلَنْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» ، قَالَ: بَلَىترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: میں سلیمان بن صرد اور خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا، انہیں خبر ملی کہ ایک شخص پیٹ کی بیماری سے فوت ہو گیا ہے، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں، یا تم نے نہیں سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے اس کے پیٹ (کی بیماری) نے موت دی، اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا“؟ اس نے کہا: کیوں نہیں (سنا ہے)۔