المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سفيان بن وهب، عن أبي أيوب باب: سفیان بن وہب کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4062
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مَعَ خَضِرَةٍ فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟» ، قَالَ: لَمْ أَرَ فِيهِ أَثَرَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَسْتَحْيِي مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف ساگ کے ساتھ کھانا بھیجا گیا جس میں پیاز یا گندنا (لہسن جیسی ایک سبزی) تھا، (پھر آپ ﷺ نے وہ ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا) تو انہیں اس میں رسول اللہ ﷺ کا اثر (یعنی آپ کے کھانے کا نشان) نظر نہ آیا، تو انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کھانے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اس میں آپ کا اثر نہیں دیکھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اللہ کے فرشتوں سے حیا کرتا ہوں، ورنہ یہ حرام نہیں ہے۔“