المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محنف بن سليم، عن أبي أيوب باب: محنف بن سلیم کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4034
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ، عَنْ مِحْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: أَتَيْنَا أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ يَعْلِفُ خَيْلًا لَهُ بصعنبى، فَقُلْنَا عِنْدَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: أَبَا أَيُّوبَ قَاتَلْتُ الْمُشْرِكِينَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جِئْتَ تُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَنِي بِقِتَالِ ثَلَاثَةٍ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ، فَقَدْ قَاتَلْتُ النَّاكِثِينَ، وَقَاتَلْتُ الْقَاسِطِينَ، وَأَنَا مُقَاتِلٌ إِنْ شَاءَ اللهُ الْمَارِقِينَ بِالشُّعُفَاتِ بِالطُّرُقَاتِ بِالنَّهْرَاواتِ وَمَا أَدْرِي مَا هُمْ؟»ترجمہ
محنف بن سلیم بیان کرتے ہیں: ہم ان کے پاس بیٹھے تھے، تو میں نے ان سے کہا: اے ابوایوب! آپ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مشرکین سے جنگ کی، پھر اب آپ مسلمانوں سے جنگ کرنے آ گئے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے تین گروہوں سے جنگ کرنے کا حکم دیا تھا: ناکثین (عہد شکنوں)، قاسطین (ظالموں) اور مارقین (دین سے نکل جانے والوں) سے۔ چنانچہ میں نے ناکثین سے جنگ کی، اور قاسطین سے بھی جنگ کی، اور اب ان شاء اللہ مارقین سے بھی جنگ کروں گا، (وہ لوگ) بلندیوں، راستوں اور نہروانات میں ہوں گے، اور مجھے نہیں معلوم وہ کون لوگ ہیں۔