المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي ثابت، عن أبي أيوب باب: حبیب بن ابی ثابت کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4033
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَابَهْرَامَ الْأَيْذَجِيُّ، ثنا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ، ثنا نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ، ثنا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ فَسَقَطَتْ عَلَى لِحْيَتِهِ رِيشَةٌ فَابْتَدَرَ إِلَيْهِ أَبُو أَيُّوبَ فَأَخَذَهَا مِنْ لِحْيَتِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَزَعَ اللهُ عَنْكَ مَا تَكْرَهُ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے کہ آپ ﷺ کی داڑھی پر ایک پر آ گرا، تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے جلدی سے آگے بڑھ کر اسے داڑھی سے ہٹا دیا۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اللہ تمہارے لیے وہ چیز دور کرے جو تمہیں ناپسند ہے۔“