المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبيان الجنبي، عن أبي أيوب باب: ابوظبیان جنبی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4027
حَدَّثَنَا، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَشْيَاخٍ، لَهُمْ قَالُوا: كُنَّا مَعَ أَبِي أَيُّوبَ فِي أَرْضِ الرُّومِ فَمَرِضَ فَأَوْصَانَا: احْمِلُونِي حَتَّى إِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ ادْفِنُونِي تَحْتَ أَقْدَامِكُمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي مُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا لَوْلَا أَنِّي عَلَى هَذِهِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اٹھا کر لے چلو، یہاں تک کہ جب تم دشمن کے مقابل صف باندھو تو مجھے اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا۔ پھر فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، اگر میں اس حال میں نہ ہوتا تو یہ تمہیں نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“