❮
❯
حدیث نمبر: 4026
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، قَالَ: غَزَا أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ بَلَدَ الرُّومِ، فَلَمَّا ثَقُلَ قَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَاحْمِلُونِي مَعَكُمْ، فَإِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ فَادْفِنُونِي تَحْتَ أَقْدَامِكُمْ، فَإِنِّي مُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنِّي عَلَى حَالِي هَذِهِ مَا حَدَّثْتُكُمْ بِهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَاتَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
ترجمہ

ابوظبیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے روم کے علاقے میں جہاد کیا، جب ان کی بیماری شدید ہو گئی تو فرمایا: جب میں فوت ہو جاؤں تو مجھے اپنے ساتھ اٹھا لے چلنا، اور جب تم دشمن کے مقابل صف بندی کرو تو مجھے اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا، کیونکہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے، اگر میں اس حال میں نہ ہوتا تو یہ حدیث تمہیں نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 4026
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 170، حدیث 4041