المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قرثع الضبي، عن أبي أيوب باب: قرثع ضبی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4017
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ مُعْتَبٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنِ الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، فِي الْأَرْبَعِ الَّتِي قَبْلَ الظُّهْرِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي أَدَمْتَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ؟ قَالَ: «يَا أَبَا أَيُّوبَ إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفْتَحُ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ، فَلَا تَرْتَجُّ أَبْوَابُ السَّمَاوَاتِ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ» ، قَالَ: يَقْرَأُ فِيهِنَّ؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِسَلَامٍ؟ قَالَ: «لَا» .ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کے بارے میں، (وہ بیان کرتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون سی نماز ہے جسے آپ سورج ڈھلتے وقت ہمیشہ پڑھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوایوب! سورج ڈھلتے وقت آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں، اور ظہر پڑھے جانے تک آسمانوں کے دروازے بند نہیں ہوتے۔“ میں نے پوچھا: کیا ان میں قراءت کی جاتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے پوچھا: کیا انہیں سلام سے الگ الگ کیا جاتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“