حدیث نمبر: 4016
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ، عَنِ الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟، قَالَ: «إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفْتَحُ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، وَإِنِّي لَأُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِيهِنَّ عَمَلٌ صَالِحٌ»
ترجمہ

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر سے پہلے، جب سورج ڈھلتا تو چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون سی نماز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سورج ڈھلتے وقت آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور ظہر پڑھے جانے تک کھلے رہتے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ ان (لمحات) میں میرا کوئی نیک عمل اوپر پہنچے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 4016
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 168، حدیث 4031