المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن كعب بن مالك الأنصاري، عن أبي أيوب باب: عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3992
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ الرَّازِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَسَّ طِيبًا إِنْ كَانَ عِنْدَهُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ فَيَرْكَعَ مَا بَدَا لَهُ وَلَمْ يُؤْذِ أَحَدًا، ثُمَّ أَنْصِتَ إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ كَانَتْ كَفَّارَةً لَمَّا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى» .ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو جمعہ کے دن غسل کرے، اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو اسے لگائے، اپنے بہترین کپڑے پہنے، پھر نکل کر مسجد آئے اور جتنی چاہے نماز پڑھے اور کسی کو تکلیف نہ دے، پھر جب امام خطبے کے لیے نکلے تو خاموش رہے، تو یہ اس جمعہ اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“