المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن كعب بن مالك الأنصاري، عن أبي أيوب باب: عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3991
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: «مَنِ اغْتَسَلَ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ فَلَمْ يَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ، وَأَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا»ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کے دن یہ فرماتے سنا: ”جو شخص غسل کرے، اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو اسے لگائے، اپنے بہترین کپڑے پہنے، پھر نکل کر مسجد آئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے نہ جائے، اور جب امام خطبے کے لیے نکلے تو خاموش رہے اور بات نہ کرے، تو اس کے اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“