المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي أيوب باب: عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3955
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ السَّخْتِيَانِيُّ، ثنا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ يَتَوَجَّهُ الرَّجُلَانِ إِلَى الْمَسْجِدِ وَيَنْصَرِفُ أَحَدُهُمَا وَصَلَاتُهُ أَفْضَلُ مِنَ الْآخَرِ إِذَا كَانَ أَفْضَلَهُمَا عَقْلًا وَيَنْصَرِفُ الْآخَرُ وَصَلَاتُهُ لَا تَعْدِلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کبھی دو آدمی مسجد کی طرف چلتے ہیں، پھر ان میں سے ایک اس حال میں واپس آتا ہے کہ اس کی نماز دوسرے کی نماز سے افضل ہوتی ہے، اگر وہ ان دونوں میں زیادہ سمجھدار ہو، اور دوسرا اس حال میں واپس آتا ہے کہ اس کی نماز ذرہ برابر بھی وزن نہیں رکھتی۔“