المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند أسامة بن زيد رضي الله عنه باب: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 390
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَإِذَا هُوَ مُقَنِّعٌ رَأْسَهُ بِبُرْدٍ لَهُ مَعَافِرِيٍّ، فَكَشَفَ الْقِنَاعَ عَنْ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ: «لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ»ترجمہ
…میں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کے لیے اجازت مانگی، تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی، جبکہ آپ ﷺ نے اپنا سر ایک معافری چادر سے ڈھانپ رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے اپنے سر سے چادر ہٹائی، پھر فرمایا: ”اللہ یہودیوں پر لعنت کرے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔“