المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن أبي أيوب، عن أبيه رضي الله عنه باب: خالد بن ابی ایوب کی اپنے والد (سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ) سے روایات
حدیث نمبر: 3886
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ أَنَّ أَيُّوبَ بْنَ خَالِدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اكْتُمِ الْخِطْبَةَ ثُمَّ تَوَضَّأْ فَأَحْسِنِ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلِّ مَا كَتَبَ اللهُ لَكَ، ثُمَّ احْمَدْ رَبَّكَ وَمَجَّدَهُ ثُمَّ قُلْ: اللهُمَّ إِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، فَإِنْ رَأَيْتَ لِي فِي فُلَانَةَ - سَمِّهَا بِاسْمِهَا -، خَيْرًا فِي دُنْيَايَ، وَآخِرَتِي فَاقْضِ لِي بِهَا - أَوْ قَالَ: - فَاقْدِرْهَا لِي "ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نکاح کے پیغام کو پوشیدہ رکھو، پھر وضو کرو اور اچھی طرح وضو کرو، پھر جتنی نماز اللہ نے تمہارے لیے مقرر کی ہے پڑھو، پھر اپنے رب کی حمد اور بڑائی بیان کرو، پھر کہو: اے اللہ! تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیب کا بڑا جاننے والا ہے، اگر تیرے علم میں فلاں عورت - اس کا نام لے - میرے لیے دنیا و آخرت میں بہتر ہے تو اسے میرے مقدر میں کر دے“ - یا فرمایا: ”تو اسے میرے لیے مقدر کر دے۔“