المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم بن عبد الله بن عمر، عن أبي أيوب باب: سالم بن عبداللہ بن عمر کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مَحْفُوظُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، وَأَبَانَ بْنَ حَسَنٍ يَذْكُرُونَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ فَجَرَ بِغُلَامٍ مِنْ قُرَيْشٍ مَعْرُوفِ النَّسَبِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: وَيْحَكُمْ أَيْنَ الشُّهُودُ أُحْصِنَ؟ قَالُوا: قَدْ تَزَوَّجَ بِامْرَأَةٍ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا بَعْدُ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: لَوْ دَخَلَ بِهَا لَحَلَّ عَلَيْهِ الرَّجْمُ فَأَمَّا إِذْ لَمْ يَدْخُلْ بِأَهْلِهِ فَاجْلِدْهُ الْحَدَّ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: أَشْهَدُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الَّذِي ذَكَرَ أَبُو الْحَسَنِ، فَأَمَرَ بِهِ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَلَدَ مِئَةًجابر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سالم بن عبداللہ اور ابان بن حسن کو یہ بیان کرتے سنا کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے قریش کے معروف النسب لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: افسوس! گواہ کہاں ہیں؟ کیا یہ شادی شدہ ہے؟ لوگوں نے کہا: اس کی شادی تو ہوئی ہے مگر ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔ تو علی رضی اللہ عنہ نے عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر رخصتی ہو چکی ہوتی تو اس پر رجم واجب ہوتا، لیکن چونکہ اس کی رخصتی نہیں ہوئی تو اسے حد لگاؤ۔ تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے وہی بات سنی جو ابوالحسن (علی رضی اللہ عنہ) نے بیان کی۔ تو عثمان رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور اسے سو کوڑے لگائے گئے۔