المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن أبي أيوب باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3880
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا بُعِثَ مِنْ نَبِيٍّ، وَلَا كَانَ بَعْدَهُ خَلِيفَةٌ، إِلَّا كَانَ لَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، فَمَنْ وُقِيَ بِطَانَةَ السُّوءِ فَقَدْ وُقِيَ "ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”کوئی نبی نہیں بھیجا گیا اور نہ اس کے بعد کوئی خلیفہ ہوا مگر اس کے دو قریبی حلقے ہوتے ہیں: ایک حلقہ جو اسے نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے، اور ایک حلقہ جو اس کے نقصان میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ سو جو برے حلقے سے بچا لیا گیا وہ ہر برائی سے بچا لیا گیا۔“