المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن زيد بن كليب أبو أيوب الأنصاري بدري باب: سیدنا خالد بن زید بن کلیب، ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3832
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، قَالَ: غَزَا أَبُو أَيُّوبَ الرُّومَ فَمَرِضَ، فَلَمَّا حَضَرَ قَالَ: «إِذَا أَنَا مُتُّ فَاحْمِلُونِي، وَإِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ فَاحْمِلُونِي تَحْتَ أَقْدَامِكُمْ»ترجمہ
ابوظبیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوایوب رضی اللہ عنہ نے روم میں جہاد کیا اور بیمار پڑ گئے، جب موت قریب آئی تو فرمایا: ”جب میں مر جاؤں تو مجھے اٹھا کر لے جانا، اور جب تم دشمن کے مقابل صف باندھو تو مجھے اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا۔“