المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن سابط، عن خالد بن الوليد باب: ابن سابط کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3824
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: كُنْتُ آرَقُ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتُهُنَّ نِمْتَ؟، قُلِ: اللهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا أَظَلَّتْ وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ جَمِيعِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وأَنْ يُفْرَطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يُؤْذِيَنِي عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ "ترجمہ
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی، تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں کچھ کلمات نہ سکھاؤں جنہیں کہہ کر تم سو جایا کرو؟ کہو: اے اللہ! آسمانوں اور جو کچھ ان کے سائے میں ہے ان کے رب، زمینوں اور جو کچھ وہ اٹھائے ہوئے ہیں ان کے رب، اور شیطانوں اور جنہیں وہ گمراہ کر چکے ان کے رب! تو میرے لیے تمام جن و انس کے شر سے، اور یہ کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی کرے یا مجھے تکلیف پہنچائے، پناہ دینے والا بن جا۔ تیری پناہ باعزت ہے اور تیری تعریف عظیم ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“